امام احمد رضا لرننگ اینڈ ریسرچ سینٹر، ناسک (مہاراشٹر) ایک معتبر اور ممتاز ادارہ ہے جو تقریباً دو دہائیوں سے دینی، علمی اور فلاحی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔
اس ادارے کا سب سے اہم شعبہ "تخصص فی الفقہ (مفتی کورس)" ہے، جس کا افتتاح جانشین حضور مفتی اعظم ہند، حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دستِ مبارک سے فرمایا۔
شہر ناسک کا مفتی ساز دینی وعلمی ادارہ
یہ ادارہ نہ صرف دینی تعلیم کی ترویج کرتا ہے بلکہ غریب اور نادار خاندانوں کی کفالت، بیوہ خواتین کے لیے ماہانہ پینشن، اور بچوں کے لیے مفت عربک کلاسز کے ذریعے ملت کی خدمت کر رہا ہے۔